کابل میں بین الاقوامی "ہفتہ صنعت" نمائش کا افتتاح
13 May 2024 21:57
کابل میں افغانستان کی ہفتہ صنعت نامی قومی و بین الاقوامی نمائش کا افتتاح آج متعدد طالبانی عہدیداروں کی موجودگی میں ہوا
اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارت صنعت و تجارت نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ افغانستان کی ملکی مصنوعات کے لئے انڈسٹری ویک نامی قومی و بین الاقوامی نمائش کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے آج منعقد ہونے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے طالبانی نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظری کا کہنا تھا کہ کابل حکام افغانستان میں درآمدات کے متبادل کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور برآمدات کو مضبوط بنانے سمیت ملک میں ضرورت سے زیادہ درآمدات کو روکنے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
عبداللطیف نظری نے کہا کہ اس مقصد کے لئے افغانستان کی نگراں حکومت نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش منصوبے متعارف کرواتے ہوئے قیمتی سرمائے کو ملک واپس لانے اور اسے ملک سے باہر جانے سے روکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1134822