0
Tuesday 14 Nov 2023 23:49

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی یہودی بھی سراپا احتجاج

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی یہودی بھی سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کے یہودی بھی سراپا احتجاج ہوگئے۔ امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا، غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے۔ شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا، ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کر دیئے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1095738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش