0
Monday 5 Jun 2023 02:44

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے لئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی، جس کا باضابطہ اعلان نثار کھوڑو کل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے لئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے سلمان مراد امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایک وفاقی وزیر کی سفارش پر فائنل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1062012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش