اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ، حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہانیہ، شہید قدس سردار قاسم سلیمانی اور فلسطین و لبنان کے دیگر مظلوم شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں کراچی میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کے مسئول آیت اللہ غلام عباس رئیسی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، معروف اہلسنت عالم مولانا اصغر درس، ہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سئد صادق رضا تقوی سمیت سنی و شیعہ ممتاز علماء اور سماجی و علمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے سید حسن نصراللہ شہید سمیت فلسطینی و لبنانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہیدوں کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کو مزید تقویت ملی ہے۔