0
Wednesday 30 Oct 2024 22:22

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر پروفیسر عبدالغفور راشد کا سکردو میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ایک ہو جائیں اور آپس میں اتحاد کو فروغ دیں، اسی میں مسلمانوں کا مفاد ہے، آپس میں منتشر رہیں گے تو کھوئیں گے، پائیں گے کچھ بھی نہیں۔ سکردو میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت پر بڑا مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں، استعماری قوتیں مسلمانوں کے گلے گھونٹ رہی ہیں، مگر مسلم امہ آپس میں بکھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کے کاروبار میں ہم بہت حد آگے بڑھ گئے ہیں، مگر خدا کے نظام کے تحت چلنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1169768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش