0
Monday 20 Nov 2023 23:45

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اپنی فیملی کے ہمراہ پیر کو اولڈ ٹرمینل پہنچے جہاں نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور بوہرہ برادری کے ممبران نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔ حکومت اور کمیونٹی ممبران کی دعوت پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین بروز پیر مورخہ 20 نومبر کو سری لنکا سے کراچی پہنچے۔ نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ان کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی آمد پر نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر و دیگر نے دل کی گہرائیوں سے ان کا خیر مقدم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1097069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش