0
Sunday 29 Dec 2024 12:05

حکومت خیبر پختونخوا کا امن خراب کرنے سے گریز کرے، پروفیسر ابراہیم

حکومت خیبر پختونخوا کا امن خراب کرنے سے گریز کرے، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے گرینڈ جرگہ میں شرکت اور خطاب کے بعد پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماء صمد خان لالا کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ دارالعلوم الاسلامیہ بنوں سے جاری کیے گئے بیان میں پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ پولیس اور حکومت نے جرگے کی بے حرمتی کی ہے، صمد خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر کوئی مقدمات تھے بھی تو اس موقع کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور ہر لحاظ سے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جرگے کے موقع پر قتل کسی اور نے کیے لیکن الزام کسی اور کے سر ڈال دیا گیا۔ صمد خان سمیت دیگر افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی اس طرح کی کاروائیوں سے امن بحال ہو سکتا ہے نا قانون کی بالا دستی قائم ہوسکتی ہے۔ ان اقدامات سے امن مزید خراب ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 1181168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش