0
Wednesday 11 Dec 2024 23:52

بیت المقدس کے جنوبی سرنگی چیک پوسٹ پر ایک بس پر فائرنگ

بیت المقدس کے جنوبی سرنگی چیک پوسٹ پر ایک بس پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ صہیونی ذرائع نے جمعرات کی صبح مقبوضہ قدس میں صہیونیوں کو لے جانے والے بس پر فائرنگ کے آپریشن کی اطلاع دی۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی ذرائع نے جمعرات کی صبح مقبوضہ قدس میں صہیونیوں کو لے جانے والے بس پر فائرنگ کے آپریشن کی خبر دی۔ روزنامہ یدیعوت آحارونوت نے اس بارے میں لکھا کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مقبوضہ جنوبی قدس میں فائرنگ کے حملے میں کئی زخمیوں کا علاج کیا۔ الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی کے ڈرائیور نے بیت المقدس کے جنوبی سرنگی چیک پوسٹ پر ایک بس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ کچھ عربی ذرائع نے بھی کہا کہ اس آپریشن میں ایک صہیونی آبادکار ہلاک ہو گیا اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1177863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش