کوئٹہ کے عوام کو گیس لوڈ شیڈنگ اور قلت کا سامنا ہے، لیاقت لہڑی
15 Nov 2024 17:32
ایس ایس جی سی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی لیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، مگر یہاں کے عوام سردیوں میں گیس سے محروم ہوتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو سردیوں میں گیس سے متعلق مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ متعلقہ ذمہ داران ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجر فاروق احمد اور ریجنل منیجر أنور ناصر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے، لیکن یہاں کے عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ جلد کوئٹہ میں گیس پریشر کی بہتری یقینی بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1172740