0
Friday 1 Nov 2024 20:35

حکومت اتنا ہی دینے کا وعدہ کریں جتنا دے سکیں، کانگریس

حکومت اتنا ہی دینے کا وعدہ کریں جتنا دے سکیں، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اپنی حکومتوں کو انتخابات کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو جوش میں آکر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیئے، ورنہ آپ کو دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس یونٹوں کو اپنے بجٹ کے مطابق ضمانتوں کا اعلان کرنا چاہیئے، صرف اتنا دینے کا وعدہ کریں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک کی سدارامیا حکومت ان دنوں معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ملکارجن کھرگے نے پارٹی لیڈروں کو ڈانٹ لگائی۔ کھرگے یہاں انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کے منشور کے وعدوں پر بات کر رہے تھے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں پانچ ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے مہاراشٹر میں بھی یہی وعدہ کیا تھا، آج آپ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ضمانت منسوخ کرنی پڑے گی۔ انہوں نے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاید آپ لوگ اخبار نہیں پڑھتے لیکن میں پڑھتا ہوں۔ اس لیے میں یہ باتیں کہہ رہا ہوں۔

کانگریس صدر کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کے لئے پیسے نہ ہوں تو سب آپ کے خلاف ہو جائیں گے، اگر یہ حکومت ناکام ہوئی تو آنے والی نسلوں کے پاس سوائے بدنامی کے کچھ نہیں بچے گا، انہیں 10 سال جلاوطنی میں رہنا پڑے گا۔ ملکارجن کھرگے کا یہ بیان اس وقت آیا جب کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تجویز دی کہ وہ شکتی اسکیم کا جائزہ لے سکتی ہے جس کے تحت خواتین کے لئے مفت بس سفر کو یقینی بنایا گیا تھا۔ قبل ازیں جمعرات کو ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم مودی کے ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کے بغیر ناممکن ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی نے جو کہا ہے وہ نہیں کریں گے، کیونکہ جب بات پارلیمنٹ میں آتی ہے تو انہیں سب کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے، تب ہی یہ ممکن ہو سکے گا، یہ ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش