0
Friday 1 Nov 2024 17:54

عراقی مزاحمتی محاذ کیجانب سے قابض صیہونیوں کیخلاف 6 ڈرون حملے

عراقی مزاحمتی محاذ کیجانب سے قابض صیہونیوں کیخلاف 6 ڈرون حملے
اسلام ٹائمز۔ آج صبح جاری ہونے والے اپنے چھٹے بیان میں عراقی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف پر اپنے تازہ ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

اس بیان میں عراقی مزاحمت نے وضاحت کی کہ اس نے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع غاصب صہیونی فوج کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں جاری معصوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف اور لبنان و غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام اور ان کی دلیر مقاومت کی حمایت میں انجام پایا ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1170138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش