اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں اور لبنانی سرحد کے قریب واقع غیرقانونی یہودی بستیوں میں وسیع سائرن بجنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بارے دہشتگرد صیہونی فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے الجلیل بالا کی جانب کم از کم 20 تباہ کن میزائل داغے گئے ہیں۔ بعد ازاں لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے غیرقانونی صہیونی بستی کریات شمونا اور اس کے اردگرد کے علاقوں بشمول کفر بلوم اور بیت ہیلل کو دسیوں بھاری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کریات شمونا اور کفر بلوم میں کئی ایک مہیب دھماکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔