0
Thursday 31 Oct 2024 20:17

لبنانی شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی صیہونی دھمکی، جنگی جرم ہے، نجیب میقاتی

لبنانی شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی صیہونی دھمکی، جنگی جرم ہے، نجیب میقاتی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے کہا کہ صیہونی دشمن کی جانب سے نہتے لبنانی شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنے کی دھمکی اور انہیں جبری مہاجرت پر مجبور کرنے کا منصوبہ ایک ایسا جنگی جرم ہے جو صیہونی قتل عام اور غارت گری جیسی جارحیت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس مسئلے کو سفارتی وفود کے سامنے رکھا ہے۔ میں نے ان وفود سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صیہونی جارحیت کو بند کروانے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں جو تمام بین الاقوامی و انسانی معیارات میں غیر انسانی و غیر قابل قبول ہے۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ گزشتہ روز امریکی ایلچی Amos Hochstein نے مجھے بتایا کہ اسرائیل میں ایک ایسے حل تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے جنگ بندی ہو تاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ان روابط کے نتائج سے ہمیں آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ اور دھمکیاں کم از کم اس مختصر وقت میں کوئی اچھی امید تو ایجاد نہیں کر رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1169956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش