0
Thursday 31 Oct 2024 18:46

قابض صیہونی فوجیوں کے اجتماعات حزب اللہ لبنان کے نشانے پر

قابض صیہونی فوجیوں کے اجتماعات حزب اللہ لبنان کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقہ جات میں 3 قصبوں میں واقع غاصب صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کا کہنا تھا کہ ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے لیمان کے گرد و نواح میں قابض اسرائیلی دشمن کی نقل و حرکت کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اپنے دو دیگر بیانات میں بھی حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ لبنانی مزاحمتکاروں نے کریات شمونا اور جشر ہزیف نامی فلسطینی قصبوں میں بھی غاصب صہیونی فوجیوں کے اجتماعات پر گولہ باری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1169925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش