0
Tuesday 24 Sep 2024 22:44

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی روس کیجانب سے شدید مذمت

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی روس کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے تاکید کی ہے کہ تشدد میں اضافے کو روکنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو میں ماریا زاخاروا کا کہنا تھا کہ ماسکو مکمل جنگ کو روکنے کے لئے اپنے شراکتداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو تیار ہے۔

روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی نہ صرف روس کے خدشات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پورے مشرق وسطی میں عدم استحکام کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ 

ادھر بیروت میں روسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور لبنان میں موجود روسی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کو فورا ترک کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 1162173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش