0
Thursday 19 Sep 2024 16:02

پاکستان کے 90 فیصد عوام عمران خان کیساتھ ہیں، عارف علوی

پاکستان کے 90 فیصد عوام عمران خان کیساتھ ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 90 فیصد لوگ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیساتھ ہیں، یہ جو مرضی آئے کرلیں لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو پنجاب میں بھی مسنگ پرسنز کی کیفیت موجود ہے، جس طرح بلوچستان میں چل رہا تھا، اب نتیجہ یہ ہوا کہ پنجاب سمیت سارے پاکستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ پھیل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فوج پر جھوٹا الزام لگ رہا ہے، کئی تجزیہ نگار بیٹھ کر کہتے تھے کہ فوج نے یہ کیا فوج نے وہ کیا، مگر میری فوج ریاست کا ایک ستون ہے، میں نہیں چاہتا ہوں کہ میری فوج کا کسی کیساتھ تنازع ہو۔

عارف علوی نے بتایا کہ پچھلی دو تین سال کی جو حکومت ہے وہ اصلی نہیں، اس کی جڑیں عوام میں نہیں، کووڈ کے دوران جب عمران خان نے نیت کی کہ لاک ڈاون نہیں کیا اور لوگوں نے بھی اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا۔ سابق صدر نے کہا کہ معیشت کی بات یہ ہے کہ 15 فیصد پر قرضہ لیا جا رہا ہے مگر یہ جو آئین کی قدغن کا بل ہے یہ انتہائی خطرناک ہے، اس کے اندر دھوکا دہی کے طریقہ کار کو آزاد کیا جا رہا ہے، لوگ اغوا ہو رہے ہیں، میں مولا فضل الرحمن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بل میں رکاوٹ کی، میں سمجھتا ہوں کہ اس پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ آئینی ترمیم کرے۔ ان کے مطابق لوگ غائب ہو رہے ہیں، اتنا ظلم ضیا الحق یا پرویز مشرف کے زمانے میں بھی نہیں تھا، 90 فیصد لوگ عمران خان کیساتھ ہیں جو مرضی آئے کر لیں، لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے، یہ اسی مجبوری میں یہ بل لائے ہیں کہ عمران خان پر گرفت کو مضبوط کیا جائے، میں لوگوں سے کل جلسے میں پر امن طریقے سے آنے کی اپیل کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1160750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش