0
Tuesday 24 Sep 2024 23:38

میئر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، علامہ مبشر حسن

میئر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، میئر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کرے۔
خبر کا کوڈ : 1162193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش