0
Tuesday 24 Sep 2024 23:20

غزہ میں صیہونی جرائم پر عالمی خاموشی ناقابل فہم ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

غزہ میں صیہونی جرائم پر عالمی خاموشی ناقابل فہم ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" اس وقت ایک ماہر وفد کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ملاقات کی خبر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انٹونیو گوترش سے ملاقات میں کہا کہ قابض صیہونی رژیم کے سامنے اقوام متحدہ کی بے عملی اور بے حسی ناقابل درک ہے۔ ایرانی صدر نے اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صیہونی رژیم کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے 200 کارکنوں کی ہلاکت کا بھی سنا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ غزہ میں 41 ہزار سے زائد بے گناہ انسانوں کے ناحق خون پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دنیائے اسلام لبنان کو غزہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1162192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش