0
Sunday 22 Sep 2024 23:45

سبی امامبارگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سہیل اکبر شیرازی

سبی امامبارگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سہیل اکبر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے گذشتہ شب امام بارگاہ جعفریہ سبی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے علم پاک کو شہید کرنے اور امام  بارگاہ کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پہلے بھی امام بارگاہ جعفریہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر دفعہ امام بارگاہ کے منتظمین کی جانب سے انتظامیہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواستیں دی جاتی ہیں، جس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، حالانکہ اس سے پہلے بھی سبی میں مذہبی دہشتگردی میں مرکزی امام بارگاہ کے متولی کو شہید کیا گیا تھا، پھر بھی انتظامیہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگر جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی و ایس ایس پی سبی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور امام بارگاہ کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1161702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش