0
Tuesday 24 Sep 2024 22:04

تفرقہ قرآن کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

تفرقہ قرآن کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وحدت قران کریم کا حکم ہے، جبکہ تفرقہ قران کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور یونٹ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علمی سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر علامہ صفدر علی ملاح، علامہ حیدر علی عامر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی دومکی نے کہا کہ فلسطین کے محاذ پر حماس کے مجاہدوں نے اور غزہ کے بہادر اور صابر عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی میں کم نظیر ہیں۔ آج حزب اللہ لبنان  مظلوم فلسطین کے شانہ بشانہ اسرائیل غاصب سے لڑ رہی ہے۔ انصار اللہ یمن نے بھی فلسطین کے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ آج امت مسلمہ کو مل کر ان مجاہدوں کی ساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں ہیں، ہم اہل حق کے ساتھ ہیں۔ امت مسلمہ کو تماشائی بننے کی بجائے اہل حق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت قران کریم کا حکم ہے، جبکہ تفرقہ قران کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے۔ علماء کرام اور قوم کے مختلف طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وحدت اور اخوت کے پیغام کو عام کریں اور تفرقہ و انتشار کے سوداگروں کو بے نقاب کریں۔ جو بھائی کو بھائی سے لڑاتا ہے وہ دشمن کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے امت مسلمہ کا وفادار ہرگز نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ صفدر علی ملاح نے کہا کہ حضور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآہ وسلم کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے اور شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش