0
Tuesday 24 Sep 2024 00:10
ویلاگ

ہفتہ وحدت اور فلسطین لبنان مقاومت

متعلقہ فائیلیں
Leader's Meeting with Sunni Scholars | Iran President Press Conference | Yemen attack on Israel
رہبر مسلمین کی ہفتہ ء وحدت کے آغاز پر اہل سنت علماء سے ملاقات
ایران کے صدر کی دھواں دار پریس کانفرنس دشمن سر پکڑ کر بیٹھ گئے
یمن کے ہائپر سونک میزائل نے کیا اسرائیل کو حیران
 
ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
تاریخ: 23 ستمبر 2024
 
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  ہفتہ وحدت کے آغاز اور عید میلاد النبی کے موقع پر ایران کے کچھ اہل سنت علماء، ائمہ جمعہ اور اہل سنت کے  مدرسوں کے پرنسپلز سے ملاقات کی۔
 
رہبر انقلاب نے اس ملاقات میں کہا: اسلامی امت کا موضوع، بنیادی اور قومیت کے دائرے سے باہر کی چيز ہے اور جغرافیائی سرحدیں، اسلامی امت کی شناخت اور حقیقت کو بدلتی نہيں۔
 
انہوں نے مسلمانوں کو اپنی اسلامی شناخت کی جانب سے لاپروا کرنے کے لئے دشمنوں کی  مخاصمانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے کہ کوئی مسلمان غزہ یا دنیا کے کسی بھی گوشے  کے دوسرے مسلمان کے غموں سے غافل رہے۔
 
انہوں نے " اسلامی امت" کی گراں قدر شناخت کی حفاظت کو ضروری قرار دیا اور اسلامی اتحاد کی اہمیت اور اسے کمزور کرنے کی مخاصمانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " اسلامی امت " کی بات کو کبھی نہيں بھولنا چاہیے۔
صدر ایران کی دھواں دار پریس کانفرنس
صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی پہلی   پریس کانفرنس میں غزہ کی جنگ اور فلسطین کے حوالے سے امریکا اور یورپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیل کی اتنی فکر ہے لیکن غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پہلی پریس کانفرنس کے لئے جس دن کا انتخاب کیا گیا ہے کہ وہ ہمارے نظریئے سے مطابقت رکھتا ہے ، یہ ہفتہ وحدت کے آغاز کا دن ہے اور میرا نظریہ، یہ ہے کہ اس ملک میں رہنے والے سبھی لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ قومیت اور نسل سے ماورا ہوکر اپنی توانائی اور صلاحیتوں کے مطابق ان کو جگہ ملے ۔
 انھوں نے کہا کہ رسول خدا جب مدینے پہنچے ہیں تو اس وقت اہل مدینہ میں کافی اختلافات تھے۔
انھوں نے کہا کہ حضرت علی نے فرمایا کہ ہے کہ سارے انسان، آدم سے لے کر آج تک ایک کنگھی کے دندانوں کی طرح ہیں۔ کسی بھی عرب کو عجم پر یا گورے کو کالے پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے،اسلام میں صرف اس کو برتری حاصل ہے جس کا تقوی زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ رسول نے فرمایا ہے کہ مسلمین ایک دوسرے کے بھائی ہیں تو ہمارے درمیان تعلقات کے فروغ میں یہ سرحدیں کیوں حائل رہیں؟ وہ اپنی حکومت اور اپنا قومی اقتدار اعلی رکھیں اور ہم اپنی حکومت اور اپنا قومی اقتداراعلی رکھیں لیکن مثال کے طور جو لوگ پاکستان، افغانستان، قزاقستان میں یا ایران میں ہیں وہ آسانی کے ساتھ ٹرین میں بیٹھ کر نجف، کربلا،مکے ، مدینے اور استنبول کیوں نہیں جاسکتے؟
انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے آپس میں ایک دوسرے کے ہاں آمدورفت کو آسان بنادیا یعنی ایک دوسرے کے سلامتی کی حفاظت کو یقینی بنادیا اور اس طرح اپنے اقتصادی اور ‍ثقافتی روابط کو توسیع دی ، اپنے بازاروں کو ترقی دی اور ہمارا نقطہ نگاہ اور ہماری بات ایک ہوگئ تو ہم ان کے مقابلے میں ڈٹ جائيں گے جو ہمارے خلاف کچھ کرنا چاہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی ہمارے عوام کے حقوق کا احترام کریں اور ہمارے ملک کے خلاف سازش نہ کریں
صدرایران نے کہا کہ ہم جاپان کی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم ہر اس کوشش کا خیر مقدم کریں گے جس سے دنیا میں امن قائم ہو۔
 ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ مغرب ہے جو ایٹمی بم بنارہا ہے اور ایسے اسلحے تیار کررہا ہے جو انسانوں کو آگ میں جلاکر مار دیتے ہیں۔ وہ خود ممنوعہ اسلحے بناتے ہیں اور دوسروں سے کہتے ہیں تم نے کیوں بنایا؟ تو پھر ہم کیا کریں کیا تمہیں اس بات کی اجازت دے دیں کہ تم ہمیں مار ڈالو؟
ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم مسلمان متحد ہوں تو اسرائیلی غزہ کے عوام کے ساتھ زورزبرستی نہیں کرسکتے
 
موساد کی بزدلانہ دہشت گردی/ پیجر ڈیوائس بلاسٹ
اسرائیلی مووساد نے یورپ سے لبنان برآمد ہونے والے تین قسم کے پیجرز میں اشتعال آور موارد رکھا تھا   
- Motorola LX2
- Teletrim
- Gold Apollo Rugged Pager AR924
بڑی تعداد تائیوان کمپنی کے گولڈ اپالو کی ہے جس کے مالک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ پیجرز یورپ میں اسمبل کئے گئے ہیں
حزب اللہ لبنان نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کا جرم جہاد کے لیے مزاحمتی قوتوں کے عزم کو دوگنا کرے گا اور غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دئ جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت کا ہمارا موقف مستقل ہے اور دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث فخر رہے گا۔
 اس غدار اور مجرم دشمن کو اس جرم کی سزا ضرور دی جائے گی اور اس مقام پر دی جائے جہاں کا تصور بھی اس نہیں کیا ہوگا۔
لبنان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے ایک امدادی اور طبی ٹیم کو اس ملک روانہ کیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان میں صیہونی حکومت کی طرف سے مواصلاتی نظام  میں دھماکوں سے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے دہشت گردانہ اقدام کو اجتماعی قتل عام کی مثال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
یمن کی فوج کے ترجمان نے تل ابیب کے خلاف فوج کے منفرد میزائل آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صیہونی دشمن کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے۔ یحیی سریع نے بتایا کہ تل ابیب کے خلاف آپریشن ایک نئے  ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا، یہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور دشمن کا دفاعی نظام اسے روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔
اس میزائل نے 2 ہزار 40 کلو میٹر کا فاصلہ 11 منٹ ، 30 سیکنڈ میں طے کیا جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، 20 لاکھ سے زائد صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے ۔
چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ اس بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد "کفر دانیال" قصبے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گيا۔ اس بیان میں یمنی فوج کے میزائل کو ناکارہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل کو ناکارہ بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام "حیتس" اور "آئرن ڈوم" کی طرف سے جوکوششیں کی گئیں ان کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام پیغام میں، صیہونی حکومت کی فضائی سیکورٹی کی کئی دیواریں عبورکرکے یمنی میزائل کے تل ابیب تک پہنچ جانے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
یحیی السنوار نے سید حسن نصراللہ کے نام پیغام میں حزب اللہ کی جانب سے مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے
 
یحیی السنوار نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر آپ کا پیغام تعزیت ملا تھا۔
 
 ہم آپ کی ہمدردی اور تعزیت کے ساتھ ہی استقامتی محاذ میں حزب  اللہ کے اقدامات  کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 
 حماس خون شہدا کی وفادار رہے گی اور یہ تحریک اور ہمارے مجاہدین شہید اسماعیل ہنیہ کی امنگوں کے پاسدار ہیں اور ان کے راستے پر باقی رہیں گے۔ 
 
  ہمارے شہید کمانڈرابوالعبد( اسماعیل ہنیہ) شہید طوفان الاقصی ہیں جو ہماری قوم کا انتہائی باشرف آپریشن ہے۔
یحیی السنوارنے  سید حسن نصراللہ کے نام اپنے اس پیغام میں مقدس سرزمین فلسطین سے غاصب صیہونیوں کو نکال باہر کرنے اور ایک ایسی فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں آئی ٹائمز انٹرنیشنل
#leader'smeeting
#yemenattack
#masoudpezeshkian
 
خبر کا کوڈ : 1161754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش