0
Tuesday 24 Sep 2024 22:55

ہم فلسطینی و لبنانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، عبداللطیف رشید

ہم فلسطینی و لبنانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، عبداللطیف رشید
اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر عبداللطیف رشید نے لبنان کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کہ جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں عام لبنانی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس جارحیت کے پورے خطے کے لئے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ عراق، فلسطین و لبنان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور جارحانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اور انہیں جلد از جلد روکنے کی ضرورت پر مبنی اپنے مضبوط موقف پر قائم ہے۔

عبداللطیف رشید نے کہا کہ وہ ایک بار پھر عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی اور باقی فلسطینی علاقوں میں برادر فلسطینی قوم کے خلاف جاری وحشیانہ جنگ کو روکنے کے لئے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے! انہوں نے جارحانہ اسرائیلی اقدامات اور لبنان یا کسی بھی خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کی کہ یہ اقدامات خطے کو ایسے خطرناک حالات کی جانب لے جا رہے ہیں جو کسی کے لئے بھی سود مند نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش