0
Sunday 22 Sep 2024 22:28

پی ٹی آئی رہنماء عمران حسین ہزارہ سے حلقہ پی بی 42 کیس سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعمران حسین ہزارہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء ہیں۔ جو حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے حلقہ پی بی 42 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔ وہ پی ٹی آئی بلوچستان کے نائب صوبائی صدر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی زرک مندوخیل کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا تھا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ زرک مندوخیل 2023ء تک سرکاری ملازم تھے۔ جنہوں نے اپنی آئینی مدت پورا کئے بغیر انتخابات میں حصہ لیا، جسکی وجہ سے انہیں نااہل ہونا چاہیئے۔ تاہم عدالت نے انکی درخواست ایک تکنیکی غلطی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ کیس کے اخراج کے بعد اسلام ٹائمز نے عمران حسین ہزارہ سے کیس کی تفصیلات جاننے کیلئے ان سے خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 کے عوام کیساتھ ظلم ہوا ہے۔ زرک مندوخیل نے دو سو سے زیادہ ووٹ لئے ہی نہیں۔ ایسے لوگ اسمبلی میں جا رہے ہیں، جو دو سو ووٹ بھی نہیں لے سکتے۔ زرک خان بلوچستان حکومت کا ملازم بھی تھا، جس نے دو سال کا عرصہ مکمل کئے بغیر الیکشن میں حصہ لیا۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ خود اس شخص کیخلاف ایکشن لے، مگر میں عدالتوں میں دستاویزات دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زرک خان نے جو حلفیہ بیان الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ہے، اس میں انکی نوکری کا کوئی ذکر نہیں ہے اور انکی ایک کمپنی ہے۔ جسکا ذکر تو ہے، مگر بورڈ آف ڈائریکٹر میں انکا جو عہدہ ہے، اسکا بھی ذکر نہیں کیا ہے۔ جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے زمرے میں آتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1161642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش