QR CodeQR Code

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی روس کیجانب سے شدید مذمت

24 Sep 2024 22:44

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روس، لبنان کیخلاف اسرائیل کے وسیع فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے تاکید کی ہے کہ تشدد میں اضافے کو روکنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو میں ماریا زاخاروا کا کہنا تھا کہ ماسکو مکمل جنگ کو روکنے کے لئے اپنے شراکتداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو تیار ہے۔

روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی نہ صرف روس کے خدشات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پورے مشرق وسطی میں عدم استحکام کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ 

ادھر بیروت میں روسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور لبنان میں موجود روسی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کو فورا ترک کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 1162173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162173/لبنان-پر-اسرائیلی-حملوں-کی-روس-کیجانب-سے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com