0
Wednesday 18 Sep 2024 18:06

سندھ میں منشیات کیخلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سندھ میں منشیات کیخلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کیلئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش