0
Monday 23 Sep 2024 21:30

اسلام آباد میں عظیم الشان ’’عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین" کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ’’عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین" کانفرنس منعقد ہوئی۔ شرکاء سے خطاب میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارا چنار سمیت ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پرامن معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اتحاد کی برکت ہے کہ مبارک ثانی کیس کا فیصلہ واپس ہوا۔ پاکستان کے دیگر مسائل پر بھی متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ غزہ میں ظلم کی انتہاء ہے۔ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ 7 اکتوبر یوم الاقصیٰ کے طور پر منایا جائیگا۔ پیر نور الحق قادری، صدر مجلس وحدت مسلمین خواتین سیدہ معصومہ نقوی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ سید احمد اقبال، خواجہ مدثر، محمد عبداللہ گل، سید فدا بخاری، علامہ عارف واحدی، سید ناصر شیرازی، پیر عتیق چشتی، سید اسد نقوی، سید علی عباس، میثم کاظم، سید علی اکبر کاظمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1161927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش