0
Friday 23 Aug 2024 03:46

جسٹس شفیع محمد صدیقی نے بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی

جسٹس شفیع محمد صدیقی نے بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے چھٹی کی درخواست صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو کو عبوری چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جسٹس نعمت الله پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کی واپسی تک چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے، جسٹس نعمت الله پھلپوٹو 24 اگست کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1155647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش