اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے شعبہ ثقافت و تربیت کی جانب سے دہہ کرامت (ولادت حضرت معصومہ قم اور حضرت امام رضا (ع) کے موقع پر تعلیم و تربیت ترویج ثقافت محمد وآل محمد اور امام و امامت سے آگاہی کے لیے سکردو کے دینیات سینٹرز کے طلاب کے درمیان پہلا کوئز مقابلہ مسجد امام حسن العسکری میں صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس کوئز مقابلے میں مختلف مدارس دینیہ کے طلاب نے حصہ لیا۔ کوئز مقابلے میں حصہ لینے ولے اساتذہ کی خدمت میں حضرت معصومہ قم اور حضرت امام رضا (ع) کے بارے میں 100 سوالات اور جوابات تیار کر کے تحویل میں دیا گیا تھا اور آج ان طلاب کے درمیان کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے دینیات سینٹرز کے طلاب نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن مدرسہ زینبیہ المرتضی کالونی ہرگسہ کے طالب علم موسیٰ اختر اور محمد یاسر نے، دوسری پوزیشن الکرار ایجوکیشنل سسٹم ہرگسہ کے طالب علم میثم کاظم اور علی عباس نے جبکہ تیسری پوزیشن مدرسہ خدیجہ الکبری چھونپہ کھور کے طالب علم علی مہدی اور محمد قاسم نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی نے کیش انعامات تقسیم کیے۔ نظامت کے فرائض شیخ بہشتی اور قاری عمیر نے انجام دیئے۔
کوئز مقابلے کا اجراءکے فرائض پروگرام کے آرگنائزر شیخ ذوالفقار علی انصاری نے انجام دیئے۔ اس پروگرام میں شیخ الیاس قمی، شیخ جعفر فیاضی، شیخ باقر غفاری، مولانا حسن، سید طاہر، آخوند جعفر، جناب ماسٹر مسلم سمیت مدارس دینیہ کے کثیر طلاب نے شرکت کی۔