سکردو، انجمن امامیہ کے زیر اہتمام مدارس کے طلباء میں کوئز مقابلے کا اہتمام
4 Jun 2023 22:52
کوئز مقابلے میں مختلف مدارس دینیہ کے طلاب نے حصہ لیا۔ کوئز مقابلے میں حصہ لینے ولے اساتذہ کی خدمت میں حضرت معصومہ قم اور حضرت امام رضا (ع) کے بارے میں 100 سوالات اور جوابات تیار کر کے تحویل میں دیا گیا تھا اور آج ان طلاب کے درمیان کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے شعبہ ثقافت و تربیت کی جانب سے دہہ کرامت (ولادت حضرت معصومہ قم اور حضرت امام رضا (ع) کے موقع پر تعلیم و تربیت ترویج ثقافت محمد وآل محمد اور امام و امامت سے آگاہی کے لیے سکردو کے دینیات سینٹرز کے طلاب کے درمیان پہلا کوئز مقابلہ مسجد امام حسن العسکری میں صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس کوئز مقابلے میں مختلف مدارس دینیہ کے طلاب نے حصہ لیا۔ کوئز مقابلے میں حصہ لینے ولے اساتذہ کی خدمت میں حضرت معصومہ قم اور حضرت امام رضا (ع) کے بارے میں 100 سوالات اور جوابات تیار کر کے تحویل میں دیا گیا تھا اور آج ان طلاب کے درمیان کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1061969