0
Sunday 4 Jun 2023 22:17

بھارت کی عوام بی جے پی کو شکست دینے والی ہے، راہل گاندھی

بھارت کی عوام بی جے پی کو شکست دینے والی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں جیت کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کا خاتمہ کردے گی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کانگریس پارٹی نہیں ہے بلکہ بھارت کی عوام ہے جو ان کی نفرت سے بھری آئیڈیالوجی کو شکست دینے جارہی ہے۔ انڈین اور سیز کانگریس امریکہ کی جانب سے ہفتہ کی شام کو منعقدہ ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کرناٹک میں ہم بی جے پی کا خاتمہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں شکست نہیں دی ہے ہم نے ان کا خاتمہ کیا ہے، ہم نے انہیں کرناٹک میں ختم کردیا ہے۔

واشنگٹن اور سن فرانسیسکو کے بعد راہل گاندھی نیویارک پہنچے جہاں پر اتوار کے روز مین ہاتھن میں جاویتس سنٹر پر ایک کمیونٹی ریالی سے وہ خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے الیکشن میں بی جے پی نے ہر حربہ استعمال کیا، ان کے پاس سارا میڈیا ہے، ان کے پاس ہم سے دس گنا زیادہ دولت ہے، ان کی حکومت ہے، ان کے پاس ایجنسی ہے، ان کے پاس سب کچھ ہے اور پھر بھی ہم نے انہیں ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اب تلنگانہ سے انہیں ختم کریں گے، اس الیکشن کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کو ڈھونڈنا مشکل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1061951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش