Thursday 12 Jan 2023 00:32
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام صوبائی الیکشن کمیشن کراچی کے دفتر کے باہر سندھ سرکار کی متعصبانہ حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، پاک سرزمین پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال، پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی، مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شاہد، ذمہ داران، کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے صدارتی خطاب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں خالد مقبول کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے، مل کر چلنے میں ہی تحریک و قوم کی بقا ہے، اگر ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو کوئی الیکشن اس شہر میں نہیں ہوگا،وزیراعظم بتا دیں کہ کراچی حیدرآباد انکی ذمہ داری ہیں یا نہیں؟ آپ اپنا فیصلہ بتا دیں ہم اپنا فیصلہ کر لیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے تسلط کو مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، مہاجر عوام اس سازش کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مہاجر عوام کے لئے آج یہ خوشی کا موقع ہے کہ سارے مظلوم ایک جگہ جمع ہیں، وڈیروں جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دیکھ لیں پیپلز پارٹی کی ہر حکومت میں کراچی میں تباہی ہی آئی ہے، آج میں اداروں کو کہتا ہوں کہ شہریوں میں اختلافات دشمنیاں ختم ہوگئی ہیں، آج حقوق کے لئے سب ایک جگہ جمع ہیں، حکمرانوں سن لو اگر یہ شہر برباد ہوا تو پورا پاکستان برباد ہوجائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1034952
منتخب
14 Nov 2024
14 Nov 2024
14 Nov 2024
13 Nov 2024
13 Nov 2024
14 Nov 2024
13 Nov 2024