0
Wednesday 5 Oct 2022 14:29

اہلیان پاراچنار کیجانب سے افغان مصیبت زدہ قبائل کیلئے امدادی پیکیج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج 4 اکتوبر کو تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی اور انجمن حسینیہ کے سیکریٹری عنایت حسین طوری کے زیر نگرانی پاراچنار کے طوری بنگش اقوام نے افغانستان کے زلزلہ زدہ قبائل کے لئے سوا دو کروڑ مالیت کا سامان خرلاچی بارڈر پر افغان حکومت کے تحویل میں دے دیا۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں زلزلہ اور خوشی میں سیلاب سے متاثرہ قبائل کے لئے پاراچنار کے طوری بنگش اقوام نے نہ صرف پاراچنار بلکہ لوئر اضلاع ہنگو اور اورکزئی وغیرہ میں بھی بھرپور چندہ کیا تھا۔ سوا دو کروڑ روپے چندے کی اس رقم سے 400 گھرانوں کے لئے خیمے، فرش، فوم، ڈنر اور واٹر سیٹ اور گھر کے لئے دیگر ضروری سامان خریدا گیا۔ جسے 6 افغان گاڑیوں میں متعلقہ صوبوں کو روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول بوڑکی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے رہنماؤں نیز دیگر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، پاک فوج کے کیپٹن کامران، اے ڈی سی معظم خان، الخدمت فاونڈیشن کے ریاض بنگش، لیاقت حسین بنگش اور بوڑکی کے مشر حاجی عون علی نے خطاب کیا۔ مزید تفصیلات کیلئے ویڈیو مشاہدہ فرمائیں۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1017630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش