متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی
پوری دنیا کی طرح آج پاراچنار میں بھی اربعین حسینی پورے مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران کرم بھر کے سینکڑوں امام بارگاہوں سے جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوئے۔ ضلع کرم کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے باجماعت نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پہنچ گیا۔ وہاں پر سینہ زنی اور علماء کے خطابات کے بعد واپسی کرکے مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی تفصیلات ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial