0
Monday 6 Jan 2025 22:14

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حکمران لبرل پارٹی کی صدارت اور وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی ان کے متبادل کا انتخاب نہیں کرتی وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لبرل پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے جسٹن ٹروڈو پر مستعفیٰ ہونے کا شدید دباؤ تھا، جس کے باعث انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جسٹن ٹروڈو 20 جنوری تک کینیڈا کے وزیراعظم رہیں گے، جب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش