0
Tuesday 7 Jan 2025 21:41

امارات غزہ کی پٹی کا انتظام و انصرام سنبھالنے کے درپے ہے، عالمی میڈیا

امارات غزہ کی پٹی کا انتظام و انصرام سنبھالنے کے درپے ہے، عالمی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ابو ظہبی، غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد وہاں قائم ہونے والی عارضی انتظامیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالے سے تل ابیب و واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے 12 غیر ملکی سفارتکاروں و مغربی حکام سے نقل کرتے ہوئے روئٹرز نے مزید انکشاف کیا کہ یہ گفتگو بند دروازوں کے پیچھے جاری ہے تاہم غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کی عقب نشینی کے بعد اس کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری کے فلسطینی اتھارٹی کو سونپے جانے سے قبل؛ وہاں کی سلامتی و تعمیر نو پر متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ و کئی ایک دیگر ممالک کی عارضی نگرانی کا امکان موجود ہے۔

مذکورہ ذرائع نے روئٹرز کو مزید بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 1 سال سے زائد کے عرصے سے جاری جنگ کے بعد بھی نہ صرف تل ابیب ہی غزہ کے حوالے سے اپنے نکتۂ نظر کے اعلان سے انکاری ہے بلکہ عالمی برادری بھی غزہ کے لئے قابل عمل منصوبہ بنانے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ گفتگو کے بعد پیش کی گئی آراء میں تفصیلات کا فقدان ہے اور اسے ابھی رسمی شکل نہیں دی گئی تاہم، رائٹرز کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں ابوظہبی؛ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کا انتظام سنبھالنے کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے ڈھانچے میں وسیع اصلاحات چاہتا ہے جو ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کی تل ابیب نے اعلانیہ طور پر مخالفت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اماراتی اہلکار نے بھی روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا کہ متحدہ عرب امارات کسی ایسے منصوبے میں ہرگز شامل نہ ہو گا جس میں فلسطینی اتھارٹی میں وسیع اصلاحات، اسے با اختیار بنانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے قابل اعتماد روڈ میپ کی ضمانت نہ دی جائے گی!
خبر کا کوڈ : 1182999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش