0
Tuesday 7 Jan 2025 23:26

کراچی میں ڈکیتوں سے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ

کراچی میں ڈکیتوں سے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد پولیس نے اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے مدعی مقدمہ اکبر نے سعود آباد پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بطور ہیڈ کانسٹیبل انٹیلیجنس اسپیشل برانچ سب ڈویژن تھانہ ملیر سٹی میں تعینات ہوں اور پیر کی صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ جیسے ہی مین نیشنل ہائی وے روڈ ملیر سٹی پل کے نیچے سائیڈ سے جا رہا تھا کہ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کی 125 موٹر سائیکل پر 2 لڑکے آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے میری سرکاری 125 موٹر سائیکل چھین لی اور جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون بھی چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے، جس پر سعود آباد پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اکبر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 04 سال 2025ء بجرم دفعہ 397 کے تحت درج کرکے اس کی مزید تفتیش کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لانڈھی ڈویژن کے حوالے کر دیا، تاہم پولیس اہلکار کی چھینی گئی سرکاری موٹر سائیکل کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خبر کا کوڈ : 1183012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش