0
Tuesday 7 Jan 2025 23:50

غزہ، القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا

غزہ، القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ منگل کی شام، اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایسے مناظر شائع کیے جن میں اس کے جنگجوؤں کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرونز کو قبضے میں لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ القسام نے وضاحت کی کہ ڈرون کو قبضے میں لینے کی کارروائی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی علاقوں میں کی گئی۔القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی میں دیگر مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ مل کر اسرائیلی قابض افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے اس کے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش