اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے سابق آرگنائزر سید احتشام حیدر نئے بننے والے سیٹ اپ جنوبی پنجاب ریجن کے پہلے ریجنل صدر منتخب ہوگئے، ملتان میں امامیہ میڈیا ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق احتشام حیدر کو سال 2024ء، 2025ء کے لیے ریجنل صدر منتخب کیا گیا ہے، نومنتخب صدر کو مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ اور صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔