0
Tuesday 7 Jan 2025 21:46

اسرائیلی فوج لبنان سے مکمل طور پر نکل جائے، نجیب میقاتی

اسرائیلی فوج لبنان سے مکمل طور پر نکل جائے، نجیب میقاتی
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔ بیروت کے نیشنل میوزیم میں اپنے خطاب کے دوران نجیب میقاتی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنگ بندی معاہدے کے بین الاقوامی مانیٹروں کو واضح پیغام ارسال کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بند اور قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ لبنانی وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی عمومی طور پر معاہدے کے لئے شدید خطرہ ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے میرے خیال میں کوئی بھی نہیں چاہتا۔

نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد نہ صرف لبنان کی ذمہ داری ہے بلکہ غاصب صیہونی رژیم کو بھی اس پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آئندہ جمعرات کے اجلاس میں ملکی صدر کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیں باقی مسائل کو بھی دور کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ 11 اگست 2006 کے روز، تب حزب اللہ لبنان و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے قرارداد 1701 منظور کی گئی تھی جس کے بارے حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے کچھ حصے غیر منصفانہ ہیں؛ اس حقیقت سے ہٹ کر کہ غاصب صہیونیوں نے اس قرارداد کی کبھی بھی ذرہ برابر پاسداری نہیں کی!
خبر کا کوڈ : 1183000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش