0
Wednesday 8 Jan 2025 07:52

بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، صدر آزادکشمیر

بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، صدر آزادکشمیر
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے اور وہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ دونوں رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چوہدری طارق فاروق نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صدر آزادجموں و کشمیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 1183061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش