0
Tuesday 7 Jan 2025 22:11

سکردو، لکی مروت میں شہید ہونے والا پاک فوج کا جوان سپرد خاک

سکردو، لکی مروت میں شہید ہونے والا پاک فوج کا جوان سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ گلتری سکردو سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جواں دھرتی ماں پر قربان ہو گیا، خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سرحدی علاقے گلتری سے تعلق رکھنے والے نائیک نذیر حسین شہید ہو گئے۔ شہید نائیک نذیر حسین کی نماز جنازہ معصومین امام بارگاہ شق تھنگ متصل آبائی قبرستان سکردو میں نائب امام جمعہ والجماعت و صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند، ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس سمیت ملٹری، پیرا ملٹری اور سول آفیسران، سیاسی، دینی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر عوام الناس نے پاکستان ژندہ باد پاک فوج زندہ باد، دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور افواج پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کو عقیدت و احترام سے الوداع کیا۔
خبر کا کوڈ : 1183006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش