0
Monday 6 Jan 2025 22:39

راہل گاندھی کا آئی آئی ٹی مدراس کے طلباء سے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

راہل گاندھی کا آئی آئی ٹی مدراس کے طلباء سے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور پارلیمانی میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں آئی آئی ٹی مدراس کے کچھ طلباء سے گفتگو کی اور ہندوستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے بتایا کہ ہندوستانی تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جذبات کو سمجھنا اور مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہندوستان کا تعلیمی نظام اب بھی چند مخصوص شعبوں تک محدود ہے، جیسے ڈاکٹر، انجنیئر، آئی اے ایس، آئی پی ایس یا فوج۔ انہون نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں زیادہ تنوع کی ضرورت ہے، تاکہ طلباء کو مختلف شعبوں میں کیریئر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور وہ اپنے جذبے کے مطابق مستقبل کے لئے نئے راستے منتخب کر سکیں۔

راہل گاندھی نے اس موقع پر تحقیق اور تعلیم کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یہ دونوں چیزیں ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر لیڈر بنانے کے لئے ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو نئی سوچ اور نیا نقطہ نظر فراہم کرنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو وہ مواقع ملیں جو ان کے خوابوں کی تکمیل کے لئے ضروری ہیں۔ ملاقات کے دوران طلباء اپنے سوالات کے ذریعے اس گفتگو کو مزید گہرا اور مفید بنایا۔ راہل گاندھی نے ان کے سوالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بات چیت سے انہیں ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں نئی بصیرت حاصل ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا کہ اس نوعیت کے خیالات کا تبادلہ صرف نظریات تک محدود نہیں رہنا چاہیئے، بلکہ اس بات پر زور دیا کہ اس بات چیت سے جو راہنمائی حاصل ہو، اس پر عمل بھی ہونا چاہیئے تاکہ ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک انصاف پسند اور ترقی پسند قوم کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

راہل گاندھی نے اس ویڈیو کو ایکس پر بھی شیئر کیا اور اس میں کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے اور یہ صرف نجی شعبے اور مالی ترغیبات کے ذریعے ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیئے اور سرکاری اداروں کو مزید مستحکم کرنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تعلیم تک رسائی اور معیار دونوں یکساں ہوں، تاکہ تمام بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیم ادارے تعلیم کے معیار میں کمی اور سماجی تفاوت کے باعث عوامی تعلیم کے نظام کو کمزور کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں میں سرمایہ کاری کر کے ان کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی سطح پر تعلیم کو طاقتور بنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش