اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی ایک بار پھر دُہرا دی۔ امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، میرے اقتدار سنبھالنے تک قیدی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ردعمل دشمن کو صرف "نہیں کرو" کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا۔ جیسا صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں لیکن امن کے ساتھ بھی ہوں۔