QR CodeQR Code

انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ

1 Jan 2025 00:19

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبے کی خواتین سرکاری افسران و دیگر نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کی کوششوں کا مقصد تمام صنفوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں صوبے کی خواتین سرکاری افسران و دیگر نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کی کوششوں کا مقصد تمام صنفوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ عمر حمید خان نے کہا کہ سماج کے تمام تر پسماندہ طبقات کو انتخابی عمل میں برابر کی نمائندگی دینا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1181723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181723/انتخابی-نظام-میں-صنفی-تفریق-کے-خاتمے-سے-متعلق-2-روزہ-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com