0
Sunday 29 Dec 2024 09:09

ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 برسی کی تقریب

ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 برسی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ آزاد کشمیر کے دس اظلاع سمیت دارالحکومت مظفرآباد کے مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ میں شہید محترمہ بے نطٰر بھٹو کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قران خوانی اورخصوصی دعائوں سے ہوا۔ تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر، شوکت جاوید میر، جہانگیر خان مغل، مجاز شاہ، ذوالفقار وانی، راجہ بشارت، پرویز مغل، نوید گیلانی، عدنان اعوان، مسرت شیخ، چوہدری جاوید، عدنان بٹ، ذوالقرنین نقوی، شاہنواز فاروقی، وحید اعوان، سردار دانش و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ اور افکار پر چلنے کا تجدید عہد کیا۔

مقررین نے اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم پاکستان دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامتی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی، آئین قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے استحکام، مضبوط وفاق، قومی تشخص، ملکی وقار، عوامی مفادات پر اپنی چار نسلوں کو قربان کر کے اپنے آپ کو تاریخ عالم میں امر کر دیا، پیپلز پارٹی نے اسلام ہمارا دین، جموریت ہماری سیاست، سوشل ازم ہماری معیشت، طاقت کا سر چشمہ، عوام کے رہنما اصولوں سے نہ صرف قومی وسائل پر قابض عوام دشمنوں کے فرسودہ نظام سے قوم کو چھٹکارا دلایا بلکہ کرہ ارض کی انسانیت کو نئی امید سحر کا پیغام دیا، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ناکردہ گناہوں میں عالمی سامراجی قوتوں کی سازشوں کا شکار ہو کر پھانسی کا پھندا قبول کر لیا لیکن خوداری، عزت و تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید رانی طویل جلاوطنی کے بعد قوم کیلئے بے نظیر بن کر آئی، روزگار لائیں، کثیر المقاصد منصوبہ بندی سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا عزم رکھتی تھی، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سوات میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے اور دہشتگردی، لاقانونیت، عدم برداشت کے لیاقت باغ کے عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد جام شہادت نوش کیا۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کشمیری قیادت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوا کر پہلی بار قومی کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تاکہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا پرامن تصفیہ ممکن ہو سکے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، چوہدری لطیف اکبر، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سمیت بھارتی سرزمین پر بحثیت وزیر خارجہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی بے باک وکالت کر کے اپنے نانا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھا۔
خبر کا کوڈ : 1181134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش