0
Sunday 29 Dec 2024 01:11

ملتان، پاراچنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دھرنا چوتھے روز بھی جاری 

ملتان، پاراچنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دھرنا چوتھے روز بھی جاری 
اسلام ٹائمز۔ مجلس مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پارا چنار دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے پاکستان میں بشمول اسلام اباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، بلتستان، ملتان میں دھرنا جاری ہے، ملتان کے نواں شہر چوک پر دیے گئے دھرنے کو چار روز گزر گئے، دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت فی الفور پارا چنار کے راستے کھلوائے، 80 روز سے پاراچنار کے راستے بند ہیں، 7 لاکھ افراد بنیادی ضروریات غذائی اجناس، ادویات تک سے محروم ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں بچے ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں، مگر صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت بے حسی کا شکار ہے، ان سہولیات کی فراہمی بنیادی طور پر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرے اور راستے کھولنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ مقررین نے کہا کہ ہم کربلا کے وارث ہیں پاکستان کے بنانے میں بھی ہمارے اباو اجداد کا لہو شامل ہے اس لیے پاکستان کی سلامتی بھی ہماری ذمہ داری ہے، پارا چنار پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور پاراچنار کے راستے کھولے جائیں اور پارا چنار کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1181092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش