0
Monday 23 Dec 2024 11:14

اسرائیل اکیلے ہمارے ساتھ لڑنیکی صلاحیت نہیں رکھتا، محمد البخیتی

اسرائیل اکیلے ہمارے ساتھ لڑنیکی صلاحیت نہیں رکھتا، محمد البخیتی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے تاکید کی ہے کہ ملکی مسلح افواج کے تابڑ توڑ حملوں نے امریکہ کے دفاع کو کمزور کر دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی کارآمد ہے اور ہم، غزہ کی حمایت پر مبنی اپنے مزاحمتی محاذ کے آغاز کے بعد سے، اپنے اصلی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی مزاحمتی کارروائیوں کا مقصد غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کو روکنا ہے، مرکزی رہنماء انصار اللہ یمن نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اکیلے ہمارے ساتھ جنگ لڑ ہی ​​نہیں سکتی چنانچہ وہ اپنے مذموم سرپرستوں کا دامن تھامے ہوئے ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن پر کسی بھی ضرب سے حقیقی فتح پر ہمارا اعتقاد مزید بڑھ جاتا ہے، اعلی یمنی رہنما نے تاکید کی کہ ہماری مزاحمتی کارروائیاں انتہائی موثر ہیں اور ہم غاصب صیہونی رژیم کو اقتصادی طور پر گھیر لینے اور اس کی سلامتی کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد البخیتی نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جتنا زیادہ نشانہ بنایا جائے گا، ہم اتنے ہی مضبوط ہوں گے اور ہمارا اندرونی اتحاد اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی حمایت کے لئے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں اور ہمیں قتل کر دیئے جانے کا کوئی خوف نہیں!
خبر کا کوڈ : 1179919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش