0
Monday 23 Dec 2024 13:01

شامی حکمران جماعت سے براہ راست رابطہ نہیں، ایران

شامی حکمران جماعت سے براہ راست رابطہ نہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے آج صحافیوں کے ساتھ ہفتہ وار بریفنگ میں شرکت کی جس کے آغاز میں انہوں نے بضعة الرسول(ص) حضرت فاطمة الزهراء سلام اللہ علیہا کے روز ولادت باسعادت پر مبارکباد پیش کی اور خارجہ پالیسی کے حوالے تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔ اس دوران ایرانی طیاروں کے لئے شامی فضائی حدود کی بندش اور شام پر حاکم نئی جماعت کے ساتھ رابطے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسمعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے شامی باغیوں کے مختلف گروہوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہماری موجودگی کا مقصد داعش و دہشتگردی کا مقابله اور عدم تحفظ کے علاقائی ممالک میں پھیلاؤ کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی شام کی آئینی کمیٹی کے امور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد پہنچائی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے قبل، ہم ان میں سے کچھ گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ یہ رابطے اب بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال، شام میں موجودہ حکمران جماعت کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ نہیں!
خبر کا کوڈ : 1179931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش