0
Saturday 28 Dec 2024 17:49

سکردو میں پاراچنار سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد کی ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

پاراچنار کی مخدوش صورتحال اور حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف سکردو میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی کال انجمن امامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔ نماز جمعہ کے بعد نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی ریلی میں سکردو میں مقیم پٹھانوں نے بھی شرکت کی اور پاراچنار کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔ سکردو میں جامع مسجد سے بعد از نماز جمعہ نکالی گئی، احتجاجی ریلی کے اختتام پر یادگار چوک میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں پاراچنار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زمینی کشیدگی پر شروع ہونے والے تنازعہ کے حل میں حکمرانوں کی خاموشی، بے حسی اور غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1181026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش