اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ "سید علی خامنہ ای" نے ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے دہشت گرد و مجرم صیہونی ٹولے کے عدالتی ٹرائل کا مطالبہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹویٹ عبرانی زبان میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جارح، دہشت گرد صیہونی رژیم کے تمام سیاسی و عسکری حکام پر مقدمہ چلنا چاہئے اور انہیں سزائیں ملنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے جمعرات کے روز
International Criminal Court نے جنگی و انسانی جرائم اور غزہ کے عوام کے خلاف بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" اور سابق وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ یہ پہلی بار ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے اسرائیلی حکام کی گرفتاری کا حکم صادر کیا۔